18 مئی، 2010، 1:58 PM

افغانستان

افغانستان میں نیٹوفوج کے قافلے پر خودکش حملے میں کم از کم انیس افراد ہلاک

افغانستان میں نیٹوفوج کے قافلے پر خودکش حملے میں کم از کم انیس افراد ہلاک

افغان پولیس کے مطابق دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں نیٹو افواج کے قافلے پر خودکش حملے میں کم از کم انیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان پولیس کے مطابق دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں نیٹو افواج کے قافلے پر خودکش حملے میں کم از کم انیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ ایک کار بم حملہ تھا اور یہ دارالامان چوک کے علاقے میں اس جگہ ہوا جہاں سرکاری دفاتر واقع ہیں۔اس دھماکے میں باون افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ حکام کے مطابق مرنے والے تمام افراد افغان شہری ہیں۔

دھماکے بعد نیٹو فوج اور افغان پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

News ID 1085117

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha